اداکار آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی، آغاعلی

آغا علی اور حنا الطاف ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے فوٹوفائل

MILAN:
اداکار آغاعلی نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

آغا علی حال ہی میں حناالطاف کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ندا نے ان سے کہا حال ہی میں پاکستان شوبز میں ہونے والی کئی شادیوں اور مختلف تقریبات میں آپ اور حنا ایک ساتھ نظر نہیں آئے بلکہ کئی جگہوں پر الگ الگ نظر آئے جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ آپ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے؟


اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی ''مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے''۔

آغا علی نے مز ید کہا اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
Load Next Story