وزیراعظم کا ماہ رمضان کے دوران پٹرولیم نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وفاقی کابینہ کا فیصلہ آج رات تک ہو جائے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 16, 2022
وفاقی کابینہ کا فیصلہ آج رات تک ہو جائے گا، شہبازشریف۔ فوٹو:فائل

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی اجلاس میں مہنگائی کا معاملہ اٹھایا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں غیر فطری طور پر نہیں بڑھائیں تاہم حکومتی اجلاس میں شامل تمام ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی تجویز دے دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، وفاقی کابینہ کا فیصلہ آج رات تک ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں