بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع

امیدوار اپنے متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی اب 21 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں


ویب ڈیسک April 16, 2022
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 21 اپریل تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے، امیدوار اپنے متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی اب 21 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں، قبل ازیں 18 اپریل آخری تاریخ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں