پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا

ابھی پارٹی شامل نہیں ہو رہی، ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے، آصف زرداری

(فوٹو : فائل)

لاہور:
پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دے دیا، آصف زرداری نے کہا کہ پہلے دوسرے دوستوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ایوان میں پہنچے جہاں راہداری میں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل ہوگی؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے ابھی پارٹی شامل نہیں ہو رہی۔


یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، وزرا کے نام سامنے آگئے

صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ سارا بوجھ شہباز شریف پر ڈالنا چاہتے ہیں؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پہلے دوسرے دوستوں اکاموڈیٹ کیا جائے۔
Load Next Story