بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک کشمیری نوجوان شہید

رواں ماہ شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی


ویب ڈیسک April 16, 2022
نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ اس طرح رواں ماہ شہید ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی۔

مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک میں بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ نوجوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں