حکومت کی تبدیلی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پورا ہفتہ تیزی 2 کھرب روپے سے زائد کا کاروبار

ہفتہ وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2156.96 پوائنٹس بڑھ کر 46601.54 پر بند ہوا


Business Reporter April 16, 2022
ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 45 ہزار اور 46 ہزار پواٸنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی (فوٹو، فائل)

PESHAWAR: تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب سے بے یقینی کی فضا ختم ہوئی تو گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی بڑی ریلیاں رونما ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی پاکستان کی بینکنگ سیکٹر آؤٹ لک مستحکم رکھنے اور جی ڈی پی نمو تین تا چار فیصد رہنے کی پیشگوئی مارکیٹ کے لیے مثبت ثابت ہوئی۔ موڈیز کی جانب سے رواں سال لسٹڈ کمپنیوں کی ڈیویڈنڈ میں اضافے کی پیشگوئی بھی سرمایہ کاروں میں اعتماد کا باعث بنی۔

نئی حکومت کا آئی ایم ایف سے فوری رجوع کرنے، ملک کو درپیش سیاسی چیلنجز کے تناظر میں معاشی پلان ترتیب دینے کی امید اور امریکا ویورپ سے تعلقات بہتر ہونے پر آئی ایم ایف سے نرم شرائط کے ساتھ معاملات طے ہونے کی توقعات پر کیپیٹل مارکیٹ میں شعبہ جاتی بنیادوں پر تازہ سرمایہ کاری کا حجم بڑھا۔ ہفتہ وار کاروبار میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار بھی رہی۔

ڈالر کی قدر کم ہونے سے بے یقینی کی فضا ختم ہوئی، ہفتہ وار کاروبار کے 4 سیشنز میں تیزی اور 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 45ہزار اور 46ہزار پواٸنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی۔ مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 2کھرب 83ارب 47کروڑ 29لاکھ 61ہزار 743روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 77کھرب 57ارب 52کروڑ 12ہزار 580روپے ہوگیا۔

ہفتہ وار کاروبار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2156.96 پوائنٹس بڑھ کر 46601.54 پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 892.07پوائنٹس بڑھ کر 17906.20 پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 4321.01 پوائنٹس بڑھ کر 76038.82 پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 1038.86 پوائنٹس بڑھ کر 22933.09 پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں