موبائل پر گیم کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر 12 سالہ لڑکا دوستوں کے ہاتھوں قتل

دوستوں نے لڑکے کو پہلے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پتھر کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا


ویب ڈیسک April 16, 2022
متقول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو، فائل)

بھارت میں 12 سالہ لڑکے نے دوستوں کو اپنے موبائل پر گیم کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تو انہوں نے پتھر کے پے در پے وار کرکے دوست کی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیشا کے علاقے کوراپوت میں دوستوں نے پتھر کے وار کرکے بارہ سالہ دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نے انکار کردیا تھا کہ وہ اب اپنے موبائل پر کسی کو گیم کھیلنے نہیں دے گا۔

پولیس نے بتایا کہ دوست کی جانب سے انکار کا سن کر ساتھی لڑکے تعیش میں آگئے جس سے لڑائی ہوئی اور انہوں نے دوست کو پہلے گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پتھر کے پے در پے وار کرے مار ڈالا۔

مقامی پولیس نے کہا کہ مقتول پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ ہی موبائل پر گیم کھیل رہا تھا کہ لیکن بعد میں اس نے گیم کی غرض سے اپنا موبائل دوستوں کو دینے سے انکار کیا تو بات بڑھ گئی۔ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قتل میں ملوث لڑکے یتیم ہیں جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں