اولمپیئن مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سگا چچا قاتل نکلا

مقتول کے چچا نے تین ماہ قبل بھتیجے کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی


Staff Reporter April 16, 2022
پولیس نے کھلاڑی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا (فوٹو، ایکسپریس)

اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیراک مصطفیٰ علی کے قتل کا تین ماہ بعد ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے تین ماہ بعد قتل میں ملوث سگے چچا کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے اندھے قتل کا سراغ تین ماہ بعد لگا لیا، تیراک کا سگا چچا قاتل نکلا جس نے کھلاڑی کو قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او جاتلی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 03 ماہ قبل قتل ہونے والے اولمپیئن تیراک مصطفیٰ علی کے قاتل کو گرفتار کرلیا، مقتول کھلاڑی کا قاتل اسکا سگا چچا نکلا، ملزم خالد محمود نے سگے بھتیجے کو قتل کرکے نعش گھر کے باہر پھینک دی تھی۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کو پیشہ وارانہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں