فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجنے کا مرحلہ آسان نہیں تھا وزیراعظم

شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی


ویب ڈیسک April 16, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت کو گھر بھیجنے کا مرحلہ آسان نہیں تھا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ نیازی کی کرپٹ، پرتشدد، نااہل حکومت کو گھر بھیجنا انتہائی کھٹن مرحلہ تھا۔

انہوں نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی اور نو منتخب وزیراعلی کو انتھک محنت سے پنجاب کی عوام کی خدمت کرنے کی ہدایت کی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں