پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج اقدام قتل کی بھی دفعہ شامل

ڈی ایس پی شہزاد منظور کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا

—فوٹو: ٹوئٹر

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ ڈی ایس پی شہزاد منظور کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا جس میں اقدام قتل سمیت دیگر فعات بھی شامل ہیں۔

مقدمہ پنجاب اسمبلی سیکیورٹی کے ڈی ایس پی شہزاد منظور کے بیان پر درج ہوا۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے کے ذمہ داروں کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جائے۔

ایف آئی آر کے مطابق ممبران نے دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکنے شروع کردیے جبکہ ممبران ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر چڑھ گئے اور بڑی مشکل سے دوست محمد مزاری کو بچا کر انکے کمرے میں پہنچایا گیا۔


مزیدپڑھیں: پنجاب اسمبلی میں تشدد؛ پرویز الہٰی نے مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی

 

اس حوالے سے ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ مہمانوں کی گیلری سے چند نامعلوم اشخاص کمرے میں گھس آئے جنہوں نے ایم پی ایز کو زدوکوب کرنا شروع کردیا اس لیے حملہ آوروں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آوروں نے ایوان کا تقدس پامال کرکے ڈپٹی اسپیکر پر جان لیوا حملہ کیا، اسمبلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا کر اور اجلاس کی کارروائی روک کر جرم کیا جن کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story