پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں حادثہ 8 افراد زخمی

شرکا لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھ گئے تھے، زخمی طبی امداد کے بعد گھر روانہ


Staff Reporter April 17, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

BEIJING: شہر قائد کے باغ جناح میں پی ٹی آئی کے جلسے میں لائٹنگ اسٹینڈ گرنے سے 8 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باغ جناح میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لگائے گئے لائٹنگ اسٹینڈ پر جلسے میں آنے والوں کی بڑْی تعداد چڑھ گئی تھی جس کے نتیجے میں لائٹنگ اسٹینڈ ان کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے گر گیا۔

حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح و نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 20 سالہ ناظم ، 28 سالہ جہانگیر ، 40 سالہ اکبر ، 19 سالہ کامران ، 18 سالہ دانش ، 25 سالہ تحسین ، 29 سالہ جواد اور 20 سالہ افنان کے نام سے کی گئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھنے والوں کو متعدد بار متنبہ کیا اور انہیں نیچے اترنے کی ہدایت بھی کی تھی مگر انہوں نے ایک نہ مانی، بعد ازاں چیئرمین عمران خان نے بھی اپنے خطاب کے دوران انہیں متوجہ کر کے نیچے اترنے کی درخواست کی تھی کہ اسی دوران اسٹینڈ گر گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں