سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جوسرکاری ملازمین، افسران اور ٹیچرزسوشل میڈیا پر تبصرے کررہے ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے،سرکلر


Numainda Express April 17, 2022
جوسرکاری ملازمین، افسران اور ٹیچرزسوشل میڈیا پر تبصرے کررہے ہیں ان کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے،سرکلر (فوٹو فائل)

TOKYO: پنجاب حکومت نے ملک کی سیاسی صورتحال میں سوشل میڈیا پر تبصرے، میسجز، ٹویٹ، میسنجر کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزارت تعلیم کے سینئر ڈائریکٹر انسٹرکشن کی طرف سے پنجاب بھر کے ایجوکیشن افسران کو جاری سرکلر میں کہا کہ جو سرکاری ملازمین ، افسران اور ٹیچرز سوشل میڈیا پر تبصرے ٹویٹ، میسجز کر رہے ہیں ان کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے جبکہ حکام کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین کو سیاسی صورتحال پر تبصروں سے روک دیا گیا۔

اس بابت پنجاب کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان ، وزارتوں ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز کو بھی جاری کردہ مراسلہ میں اس فیصلہ پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں