صدر آزاد کشمیر نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا 

اجلاس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا


ویب ڈیسک April 17, 2022
وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف عدم اعتماد آنے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے صدر آزاد کشمیر نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 18اپریل کی صبح 10:30بجے مظفرآباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اپنے خلاف عدم اعتماد آنے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد عدم اعتماد کے لیے طلب شدہ اجلاس میں نئے قائد ایوان کے انتخابی پراسس کو عدلیہ نے روک دیا تھا۔

پی ٹی آئی نے عدالت عالیہ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ سے اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔

پیر کے روز نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پراسس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں