روس کا یوکرینی افواج کو ماریوپول شہر میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

روس کی بمباری سے شہر ماریوپول کھنڈر بن چکا اور یوکرینی فوج دفاعی پوزیشن میں آچکی ہے


ویب ڈیسک April 17, 2022
روس کی بمباری سے شہر مارپول کھنڈر بن چکا ہے (فوٹو : انٹرنیٹ)

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے یوکرینی فوج کو شہر میں ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق یوکرین کے شہر ماریوپول میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد یوکرینی افواج دفاع انداز اختیار کرچکی ہے اور روسی افواج کا پلہ بھاری ہے۔

روس کی بمباری سے شہر مارپول کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے اور شہر تقریبا روس کے قبضے میں آچکا ہے۔ ماریوپول کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

روس نے یوکرینی افواج کو ماریوپول شہر میں ہتھیار ڈالنے کے لیے اتوار تک کا وقت دیا ہے۔ روسی افواج کا دعویٰ ہے کہ دو ماہ کی گھمسان کی لڑائی کے بعد اب انہیں ایک بڑی کامیابی بندرگاہ کے حامل شہر ماریوپول پر قبضے کی صورت میں مل چکی ہے، شہر پر تقریباً اب ان کا کنٹرول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |