کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ میں 5 نمازی زخمی

فائرنگ اس وقت کی گئی جب نمازی تراویح پڑھ کر مسجد سے باہر آرہے تھے


ویب ڈیسک April 17, 2022
کینیڈا مسجد میں فائرنگ تراویح کے وقت کی گئی، فوٹو: فائل

TOKYO: کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو میں ایک مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹونٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں عشا کی نماز کے بعد شہری نکل رہے تھے۔ فائرنگ سے 5 نمازی زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک نے بتایا کہ مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ ابھی یہ بھی اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حملہ آور ملزمان کی تعداد کتنی تھی۔

ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب مسلم ایسوسی ایشن بورڈ کے ممبر ندیم شیخ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو قانون کے مطابق سخت سخت سے سزا دی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |