پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی سیکریٹری اسمبلی چیف سیکیورٹی افسرسمیت متعدد معطل

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست لغاری نے سیکریٹری کورآرڈینیشن، اسپیشل سیکریٹری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیے


ویب ڈیسک April 17, 2022
—فائل فوٹو

TOKYO: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست لغاری نے ایوان میں ہنگائی آرائی اور تشدد کے واقعہ کے بعد سیکریٹری اسملبی سمیت دیگر افسران کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دوست لغاری نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکریٹری کورآرڈینیشن عناتی اللہ لک، اسپیشل سیکریٹری عامر حبیب، چیف سیکیورٹی افسر سردار اکبر ناصر کو بھی معطل کرکے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر پولیس نے اقدام قتل، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں نامعلوم ملزمان نے چند ایم پی ایز پر تشدد کیا تھا جبکہ ایم پی ایز نے ڈپٹی اسپیکر کو زدوکوب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |