کراچی میں اسپتال سے نومولود اغوا خاتون اغوا کار نے خود کو ’ڈاکٹر‘ ظاہر کیا

ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو خواتین کو بچے کو اسپتال سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے، پولیس

—فائل فوٹو

SYDNEY:
گلبرگ کے نجی اسپتال میں اغوا کار خاتون نے خود کو 'ڈاکٹر' ظاہر کرکے نومولود کو اغوا کرلیا جس کے بعد پولیس نے اغوا کے الزام میں مشتبہ 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

واقعہ سے متعلق پیش رفت کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو خواتین کو بچے کو اسپتال سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

اس ضمن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں واٹر پمپ چورنگی کے قریب قائم نجی اسپتال سے دو دن کا نومولود اغوا کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 4 بجے پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی حاملہ خاتون گرفتار

 

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ایک خاتون سفید کوٹ میں ملبوس بچے کا طبی معائنہ کرنے آئی جس پر نومولود کی والدہ نے سمجھا کہ خاتون عملے کی ہی رکن ہیں اور چیک کرنے کے بعد بتایا کہ بچے کو بخار ہورہا ہے اور اسے بچوں کے وارڈ شفٹ کررہی ہوں جس پر بچے کی والدہ نے اجازت دے دی۔

انہوں نے بتایا کہ جب بچے کے والد نے مذکورہ وارڈ میں گیا تو وہاں ان کا بچہ موجود ہی نہیں تھا جس پر معلوماتی ڈیسک پر موجود عملے سے سوال کیا گیا تو لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔


ایس ایس پی معروف عثمان نے مزید بتایا کہ شک کی بنیاد پر اسپتال کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مذکورہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو اسپتال کے مرکزی گیٹ سے دو خواتین بچے کو لے جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں جن میں سے ایک نے عبایا جبکہ دوسری نے سفید کوٹ ( جیسا کہ اکثر ڈاکٹرز پہنتے ہیں ) پہنا ہوا ہے۔

اسپتال سے نکلنے کے بعد دور جاکر پہلے دونوں خواتین کچھ دیر کے لیے رک گئیں، پھر مزید پیدل چلیں اور آگے ایک رکشا جوکہ پہلے سے کھڑا ہوا تھا اس میں بیٹھ کر فرار ہوگئیں۔

 

اسپتال کے 32 کمرے خراب

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ اسپتال کی انتظامیہ سے اسپتال کے اندر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی تو انھوں نے بتایا کہ کیمرے خراب ہیں ، کچھ روز قبل اسپتال میں شارٹ سرکٹ ہوگیا تھا جس کے باعث تمام 32 کیمرے اب تک غیر فعال ہیں۔
Load Next Story