واٹس ایپ نے ’مخصوص‘روابط کے لیے ’لاسٹ سین‘ آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا
اس ہفتے ایموجی ری ایکشن کے بعد مشہور ایپ نے لاسٹ سین پوشیدہ رکھنے پر کام کیا ہے جس کا مطالبہ کیا جارہا تھا
KABUL:
واٹس ایپ نے صارفین کے ایک دیرینہ مطالبے کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت صارفین ایک یا ایک سے زائد روابط (کانٹیکٹ) کے لیے اپنا 'لاسٹ سین' کیفیت کو پوشیدہ رکھ سکیں گے۔
اس سے قبل واٹس ایپ مختلف پوسٹ پر ایموجی ری ایکشن کی سہولت پیش کرچکا ہےاور اب ایسے آپشن کی ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے جس سے بہت فائدہ ہوگا۔ اگر دن رات واٹس ایپ کھلا رہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ سامنے والا صارف اب بھی بات کرنے کےلیے تیارہے ۔ اس وجہ سے لوگ ایک دوسرے سے وقت بے وقت رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یوں لاسٹ سین آپشن چھپاکر اس کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔
ڈبلیواے بی ٹا انفو نامی ویب سائٹ نےسب سے پہلے اس کی خبر دی ہے۔ یہ ویب سائٹ بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں اور بی ٹا ورژن کی خبریں دیتی رہتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پہلے یہ سہولت آئی او ایس ایپ لے لیے ریلیز کی جارہی ہے اور یوں کئی صارفین اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔
لاسٹ سین آپشن کے مطابق لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری مرتبہ آن لائن ہونے کے بعد یوزر نے واٹس ایپ کب چیک کیا تھا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے ایک آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے تھا لیکن اب آپ ایک یا ایک سے زائد افراد کے لیے بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔
اب واٹس ایپ کے 22.9.0.70 ورژن میں ایک نیا آپشن "My Contacts Except..." دکھائی دے گا جس میں ایپ پرائیویسی سیٹنگ میں آپ لاسٹ سین سیکشن کے مختلف آپشن سیٹ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بھی مزید پرائیویسی سیٹنگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔