کوئٹہ میں رمضان سستا بازار سے شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا

مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت، متعدد اسٹالز خالی جبکہ سبزی کی دکانوں پر صرف بینگن اور ٹنڈے دستیاب ہیں، شہری


ویب ڈیسک April 17, 2022
(فوٹو انٹرنیٹ)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان بچت بازار سے چودہ روز بعد بھی شہریوں کو کوئی سہولت نہ مل سکی جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی سرکاری نرخ پر عمل درآمد میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے باچا خان چوک پر لگائے گئے سستے بازار میں اکثر اسٹال گزشتہ چودہ روز سے خالی ہیں، جس کی وجہ سے وہاں آنے والے عوام خالی ہاتھ لوٹںے پر مجبور ہیں۔

علاوہ ازیں سستے بازار میں مرغی کا فی کلو گوشت عام مارکیٹ کے نرخ 380 روپے کے حساب سے فروخت ہورہا ہے جبکہ سبزی کے اسٹال پر صرف بینگن اور کدو دستیاب ہیں۔

شہریوں نے سستے بازار کو دھوکا قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے ہمیں شدید مایوسی ہوئی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ تاجروں کو سستی اشیاء فروخت کرنے یا ایکشن لینے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں