کتے نے سب سے لمبی عمر پا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کتوں کی حیات اوسطاً 10 سے 13 برس ہوتی ہے، چھیہواہوا نسل کا یہ کتا 21 سال 70 دن کی عمر کو پہنچ چکا ہے

سبزیاں اور چاول سمیت پروٹین سے بھرپور غذا اپنے کتوں کو فراہم کرتی ہوں، مالکن (فوٹو، انٹرنیٹ)

امریکا میں 'چھیہواہوا' نسل کے کتے نے 21 سال 70 دن کی عمر کو پہنچ کر سب سے لمبی حیات پانے والے کتے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوبی کیتھ نامی کتے نے دنیا میں سب سے طویل زندگی پانے والے کتے کا اعزاز حاصل کرلیا، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اکیس سال اور ستر دن کی عمر رکھنے والے ٹوبی کیتھ کو عالمی ریکارڈ سے نواز دیا ہے۔


کتے کی مالکن گیسیلا کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اپنے کتوں کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھتی ہیں، سبزیاں اور چاول سمیت پروٹین سے بھرپور غذا کتوں کی خوراک کا حصہ ہے۔

امریکی خاتون نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا تھا کہ میرے کتوں میں سے ٹوبی کیتھ دنیا کا سب سے لمبی عمر پانے والا کتا بن جائے گا، کتے کا عالمی اعزاز حاصل کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے اور ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ٹوبی کیتھ کی ویڈیو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر بھی کی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس عمر کو پہنچ کر بھی یہ کتا صحت مند ہے۔ خیال رہے کتوں کی اوسطاً عمر 10 سے 13 سال ہوتی ہے۔
Load Next Story