
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا اور واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 13 اپریل کی شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔