میجر حارث پر بہیمانہ تشدد قانون اپنا راستہ خود بنائے گا آرمی چیف
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنرل قمر جاوید باجوہ
کراچی:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا اور واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 13 اپریل کی شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو لاہور میں حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے سیاسی رہنما کے گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔