
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جیورجیا کے علاقے آرموکی میں انتیس سالہ روبرٹ کیتھ ٹنچر نامی پوتے نے معمر خاتون کو شاپر بیگ میں بند کرکے فریج میں رکھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈورس نامی ضعیف خاتون دسمبر میں حادثاتی طور پر گھر میں گر زخمی ہوئیں تو پوتے نے بجائے اسپتال لے جانے کے انہیں فریج میں بند کردیا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ ٹنچر ذہنی مریض ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پاؤں پھسلنے کے باعث گری تھیں اور وہ زخمی حالت میں سانس بھی لی رہی تھیں لیکن ملزم نے اسی حالت میں انہیں بڑے سے فریج میں ڈال دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اچانک غائب ہونے پر خاندان والوں نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی، تحقیقات کے دوران سارا ماجرا کھل کر سامنے آگیا، ملزم نے کہا وہ اپنی دادی سے بہت محبت بھی کرتا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔