ایشیا کپ کی میزبانی گھڑی کی ٹک ٹاک سری لنکا کو بے چین کرنے لگی
معاشی بحران میں گھرے ملک پر شوپیس ایونٹ کے انعقاد کی تصدیق کرنے کیلیے دبائو بڑھنے لگا
MANCHESTER:
ایشیاکپ کی میزبانی کیلیے گھڑی کی ٹک ٹک سری لنکا کو بے چین کرنے لگی۔
ایشیا کپ رواں برس اگست میں سری لنکا میں شیڈول ہے جوکہ ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے تاہم سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے وہاں پر ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑچکا ہے.
اگرچہ آئی لینڈ کرکٹ بورڈ اس عزم کا اظہار کرچکا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہی ایشیا کپ کا انعقاد کرے گا تاہم ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے ایونٹ کے اپنے وقت پر سری لنکا میں انعقاد کو غیریقینی سے دوچار کردیا ہے۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کرکٹ کو 27 جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے اپنے ملک میں انعقاد کے حوالے اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کرے۔
1948 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے سری لنکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے، اس وقت خود سابق کرکٹرز بھی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں ایک بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد خود آئی لینڈ کرکٹ کیلیے کسی آزمائش سے کم نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اس وقت ایس ایل سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، ابھی تک تو سری لنکا کرکٹ پراعتماد ہے کہ وہ اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرسکتا ہے، اس لیے اے سی سی بھی صورتحال کے بہتر ہونے کیلیے مزید کچھ ماہ انتظار کرنے کو تیار ہے۔
دوسری جانب متبادل کے طور پر بنگلہ دیش نے بھی اپنا نام پیش کرنے کیلیے ذہن بنالیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں بورڈ کے چیف ایگز?یکٹیو نظام الدین چوہدری کہہ چکے ہیں کہ اگر سری لنکا اس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو پھر ہم اس حوالے سے اپنا نام پیش کرنے پر غور کرسکتے ہیں، کسی بھی صورتحال کیلیے خود کو تیار رکھنے کی خاطر بنگلہ دیش کی جانب سے ہوم ورک کی تیاری بھی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا نے گذشتہ برس کرنا تھی تاہم کوویڈ اور پھر ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی ٹیم کے مصروف ہونے کی وجہ سے 2021 میں ایشیا کپ کو ملتوی کردیا گیا تھا جوکہ اس سال ہونا ہے، آسٹریلیا میں رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایشیا کپ اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں ہی کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلادیش کا ٹور بھی کرنا ہے، اس پر بھی شکوک کے سائے چھائے ہوئے ہیں، بنگلادیش بورڈ کو امید ہے کہ آئی لینڈرز اپنے وقت پر ہی دورہ کریں گے جس میں ایک دو روزہ وارم اپ میچ کے بعد 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔
ڈیڈ لائن ملنے کے بعد اب گھڑی کی ٹک ٹک سری لنکا کی بے چین میں اضافہ کررہی ہے، وہ ہر حالت میں ٹورنامنٹ کے اپنے ملک میں انعقاد کا خواہاں ہے تاہم اس کیلیے ملک میں استحکام کا ہونا بھی ضروری ہے۔