بات ریاست کی ہوتودفاعی اداروں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے شاہد آفریدی


ریاست ،سیاست اورحکومت سےبہت اوپرہوتی ہے،شاہد آفریدی:فوٹو:فائل
شاہد آفریدی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ریاست، سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے اس لیے جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے، ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔