حصص مارکیٹ میں ان سائیڈرٹریڈنگ کوجرم قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت اقدام کیلیے نیا سیکیورٹی ایکٹ متعارف کرائے گی، مسودہ تیار کر لیاگیا،ذرائع

وفاقی حکومت اقدام کیلیے نیا سیکیورٹی ایکٹ متعارف کرائے گی، مسودہ تیار کر لیاگیا،ذرائع۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی حکومت نے اسٹاک ایکس چینجز میں ان سائیڈر ٹریڈنگ کوکریمنل جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


جس کیلیے نیا سیکیورٹی ایکٹ متعارف کرایا جائیگا۔ ایس ای سی پی ذرائع نے بتایا کہ نئے سیکیورٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوایا جائے گا اور وہاں سے کلیئرنس کے بعد اسے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل گزشتہ حکومت نے سیکیورٹی ایکٹ کا مسودہ تیار کیا تھا۔

موجودہ حکومت نے سیکیورٹی ایکٹ کا مسودہ دوبارہ سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا جسے پھر سے قائمہ کمیٹیوں میں پیش کیا جائیگا، نئے سیکیورٹی ایکٹ کے تحت اسٹاک ایکسچینجز میں ان سائیڈر ٹریڈنگ روکنے کے لیے نئی انسداد منی لانڈرنگ شقیں متعارف کرائی جارہی ہیں جس کے تحت اسٹاک ایکسچینجز میں ہونے والی ان سائیڈر ٹریڈنگ کو انسداد منی لانڈرنگ کی شقوں کے تحت کریمنل جرم قرار دیا جائیگا اور اس میں ملوث لوگوں پر مجرمانہ فعل کے تحت کیس چلا کر سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔
Load Next Story