نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار پرپانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا


ویب ڈیسک April 18, 2022
اگرکوئی اشتہاری ہے تواس سے متعلق قانون موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے درخواست گزار پرپانچ ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے کونسا حکم دیا ہے جسے چیلنج کیا ہے۔ عدالت ہوا میں تو کوئی فیصلہ نہیں دے سکتی۔آرڈر کہاں پراورکس نے جاری کیا ہے جس کو آپ چیلنج کررہے ہیں۔ کیوں نا آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اگر کوئی اشتہاری ہے تو اس سے متعلق قانون موجود ہے وہ اپنا راستہ خود بنائے گا۔ اور بہت سے ایشوز ہیں آپ غیر ضروری طور پر یہ معاملہ کیوں لائے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ میڈیا پر ہر طرف چل رہا ہے عدالت کا وقار بھی ہمارے مدنظر ہے۔اگر وقت دیا جائے تو ہم حکومت سے آرڈر حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کردرخواست گزارپرپانچ ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں