صدر مملکت کی گورنر پنجاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں، صدر مملکت عارف علوی


ویب ڈیسک April 18, 2022
گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں، صدر مملکت عارف علوی (فوٹو : فائل)

BEIJING: وزیراعظم کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کے باوجود صدر مملکت عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی جس پر آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ان کے عہدے پر بدستور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا

قبل ازیں پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کے حکم نامے پر کہا تھا کہ صدر مملکت ہی مجھے عہدے سے ہٹا سکتے ہیں ان کے احکامات آنے تک بدستور کام کرتا رہوں گا۔

اسی سے متعلق : گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز کی حلف برداری تقریب موخر کردی

ساتھ ہی گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری بھی موخر کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |