روس کا یوکرین پر میزائل حملہ 6 افراد ہلاک

یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے، روس


ویب ڈیسک April 18, 2022
لیووف پر 5 میزائل داغے، فوٹو: فائل

روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لیووف پر میزائل حملہ کیا۔ حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین کا شہر لیووف یورپی یونین اور نیٹو رکن پولینڈ سے محض 70 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ لیووف کے میئر نے حملے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین کے کئی فوجی ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیئے گئے جس میں ہلاکت بھی ہوئی۔

ادھر ماریپول میں روسی فوج کے یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہو رہی ہے تاہم یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ ہمت نہیں ہاریں گے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں