ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد ڈالر کی پرواز دوبارہ شروع

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96پیسے کے اضافے سے 182.54روپے پر بند ہوئی


Staff Reporter April 18, 2022
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96پیسے کے اضافے سے 182.54روپے پر بند ہوئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 96پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کا اجراء تمام سبسڈیز کے خاتمے سے مشروط ہونے جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ ڈالر کی پرواز شروع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182روپے سے تجاوز اور اوپن ریٹ 183روپے کی سطح پر آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96پیسے کے اضافے سے 182.54روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 183روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں