حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

(ن) لیگ کی قانونی ٹیم نے پٹیشن تیار کرلی، کل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی


ویب ڈیسک April 18, 2022
(فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں : پرویزالہی کی حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست

مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی جو کل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی جس کے ذریعے استدعا کی جائے گی کہ عدالت جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |