جنوبی افریقا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 443 ہوگئیں

چار دن گزرنے کے باوجود 63 افراد اب بھی لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک April 18, 2022
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو: فائل

جنوبی افریقا میں بارشوں اور سیلاب ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 443 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 دن بعد بھی امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 443 ہوگئی۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کے ہلاک ہوجانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران زیادہ تر لاشیں تباہ گھر اور مٹی کے تودے کے ملبے ملیں۔ کچھ لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث دور دراز مقام سے ملیں۔

یہ خبر پڑھیں : جنوبی افریقہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، 300 سے زائد افراد ہلاک

ہزاروں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بنائے گئے ریلیف کیمپوں میں پینے کے پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور نظام زندگی تاحال مفلوج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں