عمران خان کے توشہ خانہ سے متعلق بیان پر مریم نواز کا ’سخت‘ ردعمل

تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم، حساب تو دینا پڑے گا، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

—فائل فوٹو

MADRID:
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمھارا تحفہ تمھاری مرضی نہیں، تحفے بھی ریاست کے، مرضی بھی ریاست کی۔


انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'اب تمھاری دھونس نہیں چلے گی! آنکھیں کھول لو، تمھاری جعلی حکومت اور تمھارا مستقبل، دونوں ختم! حساب تو دینا پڑے گا'۔



واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں جبکہ ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15 سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ساڑھے تین سال بعد ان کو توشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک غیر ملکی صدر نے گھر آکر تحفہ دیا وہ بھی جمع کروا دیا۔

Load Next Story