
گزشتہ برس کے اختتام پر اداکارہ کترینہ کیف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تو نئے سال کے آغاز پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوئی۔
حالیہ دنوں بھارتی و عالمی میڈیا پر اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں، جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر سفید عروسی جوڑے کو ترجیح دی جس پر انتہائی نفاست سے تیار کیا گیا، عالیہ کی سفید ساڑھی زیب تن کی تو رنبیر کپور بھی سفید شیروانی پہنی جس نے نئے نویلے جوڑے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے۔
نتاشا دلال نے بھی ورن دھون کے ساتھ شادی کے موقع پر انتہائی خوبصورت سفید عروسی لہنگا پہن کر اپنی شادی کو یادگار بنایا جب کہ ریہا کپور نے بھی اپنے زندگی کے اہم ترین موقع پر سفید مخملی ساڑھی پہنی۔
شادی کے بندھن میں بندھتے وقت سفید لباس زیب تن کرنے والوں میں جینیلیا دیشمک، ایولین شرما، گوہر خان، عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا، امریتا پوری شامل ہیں۔
عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا جس میں صرف گھر کے افراد اور خاندان نے شرکت کی، اس موقع پر چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔