ورن دھون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

ورن دھون کانپور میں نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک April 18, 2022
ورن دھون نئی فلمورسس کی شوٹنگ کے دوران مشکل میں پھنس گئے

LONDON: بالی ووڈ اداکار ورن دھون ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے، مداحوں نے پولیس حکام سے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اکثر بالی ووڈ فلموں میں پولیس و سرکاری افسران کو کسی بااثر شخصیت یا سیاست دان کے تابع دکھایا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے جس کی واضح مثال کامیڈی و ایکشن ہیرو ورن دھون پر ہونے والا ٹریفک چالان ہے۔

ورن دھون ان دنوں بھارت کے شہر کانپور میں اپنی نئی فلم 'باوال' کی شوٹنگ میں ہیں جہاں انہیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ورن دھون کے خلاف ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر کارروائی ہوئی تو مداحوں نے پولیس کمشنر نے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

الکا مشرا نامی مداح نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور ایک ناداشت جمع کرائی جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |