ورن دھون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

ورن دھون کانپور میں نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

ورن دھون نئی فلمورسس کی شوٹنگ کے دوران مشکل میں پھنس گئے

LONDON:
بالی ووڈ اداکار ورن دھون ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے، مداحوں نے پولیس حکام سے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اکثر بالی ووڈ فلموں میں پولیس و سرکاری افسران کو کسی بااثر شخصیت یا سیاست دان کے تابع دکھایا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے جس کی واضح مثال کامیڈی و ایکشن ہیرو ورن دھون پر ہونے والا ٹریفک چالان ہے۔


ورن دھون ان دنوں بھارت کے شہر کانپور میں اپنی نئی فلم 'باوال' کی شوٹنگ میں ہیں جہاں انہیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

ورن دھون کے خلاف ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر کارروائی ہوئی تو مداحوں نے پولیس کمشنر نے اداکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

الکا مشرا نامی مداح نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور ایک ناداشت جمع کرائی جس کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کا حکم دیا۔
Load Next Story