واٹس ایپ نے اسمارٹ عینک کے لیے کوڈ جاری کردیا

توقع ہے کہ جلد رے بین اسمارٹ عینک سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا


ویب ڈیسک April 18, 2022
میٹا کمپنی نے اسمارٹ گلاسس کے لیے کوڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو واٹس ایپ میں استعمال ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اگرچہ اس خبر کی گونج ایک عرصے سےجاری تھی لیکن اب اس میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے کہ واٹس ایپ نے اپنے بی ٹا ورژن میں ایک کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت اسمارٹ گلاسِس میں واٹس ایپ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پہلی خبر تو یہ ہے کہ بہت جلد اینڈروئڈ کے لیے واٹس ایپ کا نیا ورژن جاری کیا جارہا ہے جسے اینڈروئڈ ورژن 2.22.9.13. کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں میٹا کا وائس اسسٹنٹ شامل ہوگا۔

اگرچہ فیس بک اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اپنے تھری ڈی پلیٹ فارم ہورائزن اور میٹاورس پر توجہ مرکوز کررکھی ہے لیکن اسی دوران کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ بالخصوص رے بین کے اسمارٹ گلاسِس کے ساتھ پہلے مرحلے میں واٹس ایپ کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ پھر انہوں نے فیس بک وائس اسسٹنٹ کا اشارہ بھی دیا ہے جو گوگل اسسٹںٹ اور ایلکسا وغیرہ کی طرح کام کرے گا۔

وجہ یہ ہے کہ اسمارٹ گلاس اور گوگل وائس اسسٹنٹ کا باہمی رابطہ اس وقت ممکن نہیں اور یہی وجہ ہے واٹس ایپ سے وابستہ نیا وائس اسٹنٹ پیش کیا جارہا ہے تاکہ رے بین کمپنی کی اسمارٹ عینک میں واٹس ایپ کی سہولت پیش کی جائے جو وائس کنٹرول کے بغیر ممکن نہیں۔

میٹا کمپنی نے کہا ہے جیسے ہی آپ چشمے کی بدولت رابطہ کرتے ہیں تو اس میں بھی ایک کنارے سے دوسرے تک تمام گفتگو اور روابط محفوظ رہتے ہیں اور ان پر کوئی نقب نہیں لگا سکتا۔ دوسری جانب جلد ہی اسمارٹ گلاسِس سے ویڈیو ریکارڈ کرکے آپ واٹس ایپ پر دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس طرح آپ محض چند الفاظ بول کر آپ واٹس ایپ دوستوں سے کنیکٹ ہوسکیں گے اور انہیں کال کرسکیں گے۔

میٹا نے کہا ہے کہ جلد ہی واٹس ایپ اسمارٹ گلاسس کا کوڈ ریلیز کیا جائے گا اور اس سے وابستہ وائس اسسٹنٹ اے آئی پر مشمتل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں