ترکی کا کردوں کے خلاف فوجی آپریشن جنگی طیاروں سے حملہ

کردش جنگجوؤں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا


ویب ڈیسک April 18, 2022
ترک فوج نے شمالی عراق میں کردوں کے خلاف زمینی و فضائی کارروائی کا آغاز کردیا

ترک فورس نے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی جانب سے کردش ورکرز پارٹی کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکر نے وزارت کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ترک فورسز نے جنگی جہازوں اور توپوں سے کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترک فورسز کا حالیہ آپریشن شمالی عراق میں شروع کیا گیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر اور ڈرونز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ترک جنگی جہازوں نے کامیابی سے کرد جنگجوؤں کے شیلٹر، بنکر، سرنگوں اسلحہ ڈپو اور ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا، جہاں سے کرد جگنجوؤں ترکی پر حملہ کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کردش جنگجو گروپ کا ترک فوج کی حالیہ کارروائی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں