بھارت میں اونچی ذات کے ہندوؤں کا دلت لڑکے پرظلمپیرچاٹنے پرمجبورکردیا

اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے پرمنشیات فروخت کا الزام لگا کرانسانیت سوز سلوک کیا


ویب ڈیسک April 19, 2022
ہندوانتہاپسند دلت لڑکے کوباربارمعافی مانگنے پرمجبورکرتے رہے:فوٹو:سوشل میڈیا

ISLAMABAD: بھارت میں ایک اورانسانیت سوز واقعہ میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں اورنچلی ذات کے لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دلت لڑکے کوکان پکڑ کرزمین پربیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل پربیٹھا انتہاپسند ہندودلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے کا حکم دیتا ہے جبکہ اس کے دیگرساتھی ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔



اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے پرمنشیات بیچنے کا الزام لگا کرانسانیت سوز سلوک کیا اورلڑکے کوبار بارمعافی مانگنے پرمجبورکرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلت لڑکے کی شکایت پر7افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں