ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ

اس حوالے سے سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک April 19, 2022
عون چوہدری ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔ فائل : فوٹو

جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر کی حیثیت سے عون چوہدری اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، جس کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کرلی ہے۔

اس سے قبل، عون چوہدری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خصوصی مشیر رہ چکے ہیں جبکہ وہ ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں