اسلام آبادبچی سے زیادتی اورقتل کےمجرموں کو22بارسزائے موت

تینوں مجرموں پردو،دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا


ویب ڈیسک April 19, 2022
بچی سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوایک ،ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی:فوٹو:فائل

LONDON: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے11 سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو2،2مرتبہ موت کی سزا سنادی۔

اسلام آباد میں جینڈر بیسڈ وائلنس عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے 11 سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کیس کا 23 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے قتل اورزیادتی کے 3 مجرموں سید حماد نقوی،شاہ سہوار،محمد خورشید کو2،2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا۔جنڈر بیسڈ وائلنس عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 23 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد کے علاقے بری امام میں ستمبر2020 میں تین مجرموں نے 11 سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرموں کو 2،2 مرتبہ سزائے موت اورایک ایک سال قید کی سزا سنائی۔تینوں مجرموں پردو لاکھ دس ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |