عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کے خلاف اپیل بھی مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا


ویب ڈیسک April 19, 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا

LONDON: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور وزرا پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کے خلاف اپیل بھی مسترد کردی۔

ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے غیرملکی خط کی تحقیقات کرانے سے متعلق درخواست پر سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔

عدالت نے نہ صرف عمران خان و دیگر کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، بلکہ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی برقرار رکھا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے درخواست 1 لاکھ جرمانہ کے ساتھ خارج کر دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |