دادو کے گاؤں میں گھروں میں آتشزدگی 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے

مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے فوٹو:فائل

گزشتہ رات ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے ایک گاؤں فیض محمد دریائی میں آتشزدگی کے واقعے میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

دادو ضلع کى تحصيل میہڑ کے گاؤں فيض محمد چانديو ميں اچانک آگ بهڑک اٹھی۔ افسوسناک واقعے میں 3 بچے جاں بحق اور 12 سے زائد جھلس کر زخمی ہو ئے جبکہ 60 گھر جل کر مکمل خاکستر ہو گٸے۔

اطلاعات کے مطابق 4 گھنٹے تک لگنے والی آگ سے 50 سے زاٸد مویشی سمیت گھريلو سامان بھی راکھ ميں تبدیل کر دیا۔


لاشوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مور، عبدالرشید، عالم، ذمان، عںدالرسول، حسین، سویرہ اور تہمینہ کے نام سے ہوئی۔

اس کے علاوہ مزید جانی نقصان کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈی سی دادو سمیع اللہ نثار شیخ سے موقف لینے کے لیے بار بار رابطہ کیا گیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔

Load Next Story