سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر بین الاقوامی برادری مذمت کرے وزیراعظم

ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا ہوگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 19, 2022
دنیا بھر کے مسلمان حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں، وزیر اعظم (فائل فوٹو)

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اور ہالینڈ میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر سخت رنجیدہ ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے اور اس طرح کے گھناؤنے رویوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔



وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامے کیے جا رہے ہیں، مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے جلائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں