بلاول کے وزیر خارجہ بننے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ڈیڈ لاک کی تردید

بلاول بھٹو نواز شریف کو مبارک باد دینے لندن جائیں گے

بلاول بھٹو نواز شریف کو مبارک باد دینے لندن جائیں گے

WASHINGTON:
بلاول کے وزیر خارجہ بننے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ڈیڈ لاک کی تردید کردی گئی۔

بلاول بھٹو آج وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے اور نہ ہی حلف اٹھایا۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں کہ بلاول نے شہباز شریف سے مکمل اختیارات کیساتھ وزارت خارجہ مانگی ہے۔


حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو حکومت کے قیام اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے۔ بلاول بھٹو لندن سے واپسی پر وزارت خارجہ کے لئے حلف اٹھائیں گے۔
Load Next Story