زاہد اکرم درانی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب

کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کے مقابلے میں کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے

(فوٹو : فائل)

ڈپٹی اسپیکر کے لیے کسی اور کے کاغذات نامزدگی نہ آنے پر زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا اور زاہد اکرم درانی کے سوا کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

اس طرح زاہد اکرم درانی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں، ان کے منتخب ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا جب کہ زاہد اکرم درانی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Load Next Story