نئی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرائے مولانا عبدالاکبر چترالی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، رکن قومی اسمبلی


ویب ڈیسک April 19, 2022
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، رکن قومی اسمبلی

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے نئی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید ہیں، نئی حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائے اور اور امریکہ سے بات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

امریکی عدالت نے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ وہ 2003ء سے قید میں ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں