پولیس تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی حالت تشویشناک

طبیعت کی ناسازگی کے باعث آسیہ امجد کو وینٹی لیٹر منتقل کردیا گیا ہے

(فوٹو: ٹوئٹر)

LOS ANGELES:
پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں، آسیہ امجد چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔


انہیں تین روز قبل گردن میں اسٹریس کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز سے حالت کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال ریفر کردیا۔ راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال میں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، جس کے باعث اُن کی اینجوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون ایم پی اے آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ مشینی سانس پر ہی زندہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔
Load Next Story