حج کرپشن حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کا انکشاف

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی تردید، حامد سعید کاظمی سمیت 4 ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے


این این آئی February 27, 2014
سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی تردید، حامد سعید کاظمی سمیت 4 ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔ فوٹو: فائل

حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت 4ملزمان اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کرے گی۔بدھ کوحج کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ارم نیازی نے کی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں5 سے زائد گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہو چکی ہیں، صرف 6 گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنا باقی ہیں، سابق ڈی جی حج رائوشکیل کی غیر قانونی تقرری کے الزام میں سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے خالد قریشی نے رپورٹ میں سابق سیکرٹری کو بے گناہ قرار دیا ہے۔اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے کہا کہ بیرون ملک سے میرے اکائونٹ میں رقم منتقل نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں