نوکنڈی واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر جوڈیشل کمیشن کا بھی عندیہ

اگر کسی اہلکار کی واقعے میں غلطی ہوئی تو اسے سزا دی جائے گی، مشیر داخلہ


ویب ڈیسک April 19, 2022
وزیراعلیٰ بلوچستان (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نوکنڈی میں پیش آنے والے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نوکنڈی واقعے کی تحقیقات کے دوران اگر ضرورت پیش آئی تو جوڈیشل کمیشن بھی بنایا جاسکتا ہے۔

مشیر برائے داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ نوکنڈی واقعے میں فورسز نے ڈرائیور کو رکنے کا اشار ہ کیا اور گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کی، اگر کسی اہلکار کی واقعے میں غلطی ہوئی تو اسے سزا دی جائے گی۔

اپوزیشن اراکین نے نوشکی میں ڈرائیو کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے اور اُس پر ہونے والی فائرنگ کی کوریج نہ کرنے پر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس عمل کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں